واٹس ایپ نے متعدد سہولیات ختم کرنے کا اعلان کردیا،کروڑوں صارفین میں کھلبلی مچ گئی

1  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک)واٹس ایپ نے متعدد سہولیات ختم کرنے کا اعلان کردیا،کروڑوں صارفین میں کھلبلی مچ گئی،واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس میسنجر کی سپورٹ تمام بلیک بیری فونز، کچھ نوکیا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر رواں سال کے آخر تک ختم کردی جائے گی،دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ نے اپنے صارفین بلیک بیری فونز، کچھ نوکیا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس میسنجر کی سپورٹ تمام بلیک بیری فونز، کچھ نوکیا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر رواں سال کے آخر تک ختم کردی جائے گی۔ واٹس ایپ کا سپورٹ ختم کرنے کے حوالے سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان فونز میں ایسی خوبیاں نہیں جو ہماری ایپ کے فیچرز کو مستقبل میں توسیع دے سکیں۔واٹس ایپ کی طرف سے سپورٹ ختم کرنے میں نیا بلیک بیری 10 سسٹم بھی موجود ہے جبکہ نوکیا S40، نوکیا S60 اور ہر وہ فون جو اینڈرائیڈ 2.1 یا 2.2 اور ونڈوز 7.1 پر چل رہا ہوگا اس پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوجائے گی۔یاد رہے کہ بلیک بیری استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین واٹس ایپ کے اس فیصلے سے ضرور متاثر ہوں گے۔کمپنی کی طرف سے یہ فیصلہ سروس میں مزید سیکورٹی ٹولز اور نئے فیچرز کا اضافہ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…