اب گمشدہ فون کا ملنا آسان

1  مارچ‬‮  2016

نیویارک (نیوز ڈیسک)اپنے اسمارٹ فون کو کھونے کا تجربہ اگر آپ کو ہوا ہے تو اندازہ ہوگا کہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔یقیناً اگر وہ چھین نہیں گیا مگر سائلنٹ ہو تو کسی اور فون سے کال کرکے ڈھونڈنا ممکن نہیں ہوتا اور کافی تلاش کرنا پڑتی ہے۔

خوش قسمتی سے گوگل نے ایک ایسا آسان اور تیز رفتار طریقہ تیار کررکھا ہے جو گھر یا دفتر وغیرہ میں گم ہوجانے والے اسمارٹ فونز کو باآسانی تلاش کرسکتا ہے مگر اکثر افراد اس سے واقف نہیں۔آپ بھی گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈسکتے ہیں۔
یہ بہت زیادہ آسان ہے سب سے پہلے تو گوگل پر جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان ہو ں جس پر آپ کا فون رجسٹرڈ ہے اور پھر سرچ بار پر یہ ٹائپ کرکے انٹر کریں
phone? my Where’s
اب آپ کے سامنے ایک نقشہ آجائے گا اور کچھ دیر بعد آپ کے فون کی لوکیشن بھی ظاہر ہوجائے گی۔
اور ہاں اگر آپ کا فون گھر یا دفتر وغیرہ میں سائلنٹ حالت میں گم ہوا ہو تو فون کی لوکیشن ملنے کے بعد اس کی رنگ بھی فل والیوم سے بجا سکتے ہیں تاکہ اسے ڈھونا جاسکے اور وہ بیل سائلنٹ پر بھی چلے گی۔
یہ گوگل کے ڈیوائس منیجر کا حصہ ہے اور آپ دور بیٹھ کر بھی فون کو لاک یا اس کے اندر موجود مواد کو صاف کرسکتے ہیں، یعنی اگر فون چھین جاتا ہے تو آپ کو بس ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی تاکہ اس لاک یا کم از کم اپنا ڈیٹا تو صاف کردیں تاکہ پرائیویسی محفوظ رہے۔
اور ہاں آئی فون صارفین کے لیے یہ طریقہ کارآمد نہیں بلکہ یہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر ہی کام کرتا ہے، آئی فون پر اس سے ملتا جلتا ٹول تو موجود ہے مگر گوگل جیسا آسان نہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…