ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوران نماز موبائل فون بجنے سے پریشان لوگوں کیلئے اپیلی کیشن آگئی

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)کیا آپ بھی ان لاکھوں لوگوں میں شامل ہیں جو نماز کی ادائیگی کے دوران اچانک موبائل فون بج اٹھنے سے پریشان ہیں تو آپ کے لئے خوشخبری ہے کہ اس سلسلے میں ایک نئی موبائل ایپ تیار ہوچکی ہے۔بھاگتی دوڑتی زندگی میں موبائل فون کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیونکہ موبائل فون آپ کا ہر وقت کا ساتھی بن چکا ہے، یہاں تک کہ مسجد میں بھی اور اگر آپ نے لشکارے مارتی رنگیلی رنگ ٹون سیٹ کررکھی ہو اور نماز کی ادائیگی کے دوران آپ کا موبائل بج اٹھے تو شرمندگی بھی اسی قدر ہوتی ہے کیونکہ یہ ناصرف آپ بلکہ دوسروں کی عبادت میں بھی مخل ہوتی ہے۔نماز کی ادائیگی کے دوران عام طور پر لوگ اپنے موبائل فون یا تو بند کردیتے ہیں یا پھر سائلنٹ لیکن کبھی کبھا لوگ اسے اس احتیاطی تدبیر کو اختیار کرنا بھول جاتے ہیں۔ ایسے لوگ جو اپنا موبائل فون سائلٹ یا بند کرنا بھول جاتے ہیں ان کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ اب ان کا موبائل فون خود بخود سائلنٹ موڈ پر چلا جائے گا، بس اس کے لئے آپ کو اپنے اینڈرائیڈ موبائل فون پر ”صلاتی“ کو ڈاو¿ن لوڈ کرنا پڑے گا۔ اس ایپلی کیشن کو فعال کئے جانے کے بعد دوران نماز آپ کا موبائل خوبخود ہی سائلنٹ موڈ پر چلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…