گزشتہ 27 صدیوں کے مقابلے میں سمندراب کہاں؟نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی

29  فروری‬‮  2016

نیوجرسی(نیوزڈیسک) سائنسدانوں نے زمین کی 3 ہزار سال کی تاریخ پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ گزشتہ 27 صدیوں کے مقابلے میں بیسویں صدی میں سمندروں کی سطح قدرے زیادہ بلند ہوئی ہے۔رٹگرز یونیورسٹی کے موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہےکہ 800 قبل مسیح سے جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ 1900 کے بعد عالمی طور پر سمندر کی سطح سب سے زیادہ بلند ہوئی ہے اور اس کا بات 95 فیصد امکان ہے کہ یہ تبدیلیاں بیسویں صدی میں ہی ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق 24 مختلف مقامات پر سمندروں میں اتار چڑھاو¿ کے 1300 واقعات کا بھرپور جائزہ لیا گیا ہے اس کے لیے دنیا بھر میں لہروں کو ناپنے والے 66 ا?لات (ٹائڈل گاج) کا ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا جس سے ثابت ہوا کہ بیسویں صدی میں ہر سال اوسطاً سمندروں کی سطح میں 1.4 ملی میٹر کا اضافہ ہوا ہے اور اسی صدی میں سمندروں کی سطح غیرمعمولی طور پر بڑھنا شروع ہوئی تھی۔ماہرین کے مطابق مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ا?ب و ہوا میں تبدیلی کی ذمے دار انسانی کی منفی سرگرمیاں ہیں جس سے موسم کا مزاج بگڑرہا ہے۔ بیسویں صدی میں سطح سمندر میں اوسطاً 2.75 انچ ( 7 سینٹی میٹر) کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے تحقیق سے ثابت ہے کہ 1000 سے 1400 کے درمیان پوری دنیا میں سمندروں کی سطح میں 8 سینٹی میٹر کمی ہوئی تھی اور اسی عرصے میں عالمی درجہ حرارت میں 0.2 سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوئی تھی لیکن اب عالمی درجہ حرارت میں غیرمعمولی تبدیلی سے دنیا بھر میں سمندروں کی سطح میں غیرمعمولی بلندی دیکھی جارہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے ضروری نہیں کہ مخصوص سال کے بعد ہی سمندروں میں اضافہ ہوا لیکن وجہ یہ ہے کہ اس سے قبل کا ڈیٹا دستیاب نہیں اور جس پر کوئی ماڈل تیار کیا جاسکتا تھا۔ اس مطالعے میں دنیا کے 10 ممتاز سائنسدانوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے اور تحقیق میں 3 ہزار سال کا عایمی ڈیٹا استعمال کرکے سمندروں کی بلند ہونے والی سطح کا جائزہ لیا گیا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…