پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پلوٹو پرچمکدار برف کی وادیوں نے سائنس دانوں کوحیرت میں ڈال دیا

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) ہر گزرنے والا دن پلوٹو سے حاصل کردہ تصاویراور معلومات سے سائنس دانوں کو حیران اور پریشان کر رہا ہے اور اب تازہ تصاویر میں پلوٹو کے شمال میں موجود برف کی گولڈن چمکدار وادیوں نے سائنس دانوں کو ایک بار پھر حیرت میں ڈال دیا ہے کہ آخر ان کا رنگ ایسا کیوں ہے۔ناسا کے خلائی جہاز نیو ہوریزون سے لی گئی تصاویر میں پلوٹو کے قطب شمالی پربرف کی چمکدار وادیاں واضح طورپر نظر آرہی ہیں جب کہ یہ لمبی تنگ وادیاں پولرریجن میں ہیں جسے سائنس دان ’’لائل ریگو‘‘ کا نام دیتے ہیں جہاں سے پلوٹو کی دریافت ہوئی تھی۔ سائنس دانوں کے مطابق ان وادیوں میں سب سے وسیع وادی 45 میل چوڑی ہے جو قطب شمالی کے قریب سے گزر رہی ہے جب کہ مشرق سے مغرب کی طرف وادیوں کی چوڑائی 6 میل تک ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان وادیوں میں ایسی گہری اور لمبی وادیاں بھی ہیں جوکچھ کلومیٹر پر اپنی شکل تبدیل کرلیتی ہیں اور کہیں تو ان کی گہرائی 2.5 میل تک چلی جاتی ہے جب کہ یہاں ان کا رنگ گولڈن ہوجاتا ہے جو سائنس دانوں کے لیے حیران کن ہے کیوں کہ ایسا رنگ پلوٹو میں اور کسی مقام پر نہیں ہے جو گہرائی میں جا کر نیلا براؤن ہوجاتا ہے۔ ناسا کے سائنس دان کا کہنا ہے کہ یہاں پیلا یا گولڈن رنگ قدیم میتھین کے ذخائر کی وجہ سے ہے جن پر جب سورج کی شعاعوں پر پڑتی ہیں تو یہ رنگ اور بھی چمکدار نظرآتا ہے۔ ناسا کے مطابق یہ تصاویر پلوٹو سے 21 ہزار ایک سو میل کے فاصلے سے لی گئی ہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…