پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک پر نفرت انگیز بیانات کے لیے کوئی جگہ نہیں‘ بانی فیس بک

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (نیوز ڈیسک)فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ فیس بک کو تارکین وطن کے بارے میں نفرت انگیز بیانات کو روکنے کے لیے مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مارک زکر برگ نے برلن میں عوامی ’ٹاو¿ن ہال‘ میں بات کرتے ہوئے تارکین وطن کو ایک ایسے گروہ سے تعبیر کیا جسے تحفظ کی ضرورت ہے۔اس تقریب میں تقریباً ایک ہزار کے قریب افراد کو مدعو کیا گیا تھا جن میں زیادہ تعداد طلبا کی تھی۔جرمنی میں فیس سبک کو تارکین وطن مخالف پوسٹس کو روکنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔جرمنی کی وزارت قانون کا کہنا ہے کہ فیس بک نسلی پیغامات ہٹانے کی بجائے نامناسب تصاویر کو جلد ہٹاتا ہے۔جنوری میں اطلاعات کے مطابق جرمن حکام فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہتے تھے جس کا مقصد کمپنی کی پالیسی پر ان قوانین کو ترجیح دینے کو یقینی بنانا تھا۔جب مارک زکربرگ سے فیس بک کا واضح موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ’فیس بک پر اس قسم کے مواد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جرمنی کے قوانین اور ثقافت کے بارے میں مزید جاننے سے ہمیں اپنی سوچ تبدیل کرنے میں رہنمائی ملی ہے۔‘مارک زکر برگ نے یہ تو نہیں بتایا کہ اس قسم کے مواد کو کیسے روکیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’تارکین وطن کے خلاف نفرت انگیز بیانات ان تمام چیزوں کا اہم حصہ ہے جنھیں ہم اب فیس بک پر برداشت نہیں کریں گے۔‘ جرمنی میں کسی بھی دوسرے یورپی ملک کے مقابلے میں پناہ کے متلاشی افراد اور محاجرین بڑی تعداد میں آئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افراد جنگ زدہ ملک شام سے آئے ہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…