اسلام آباد(نیوزڈیسک) گوگل نے دنیا بھر کے 800 موبائل آپریٹرز کے ساتھ شراکت کر کے ایس ایم ایس کے متبادل سسٹم پر کام شروع کر دیا ہے۔ اب ایس ایم ایس کا نام آر سی ایس (رچ کمیونی کیشن سروس )ہوگا جونہ صرف صارفین کو تحریری پیغامات اور ایم ایم ایس بھیجنے میں مدد دے گا بلکہ ایموجیز ، فائلز، گروپ چیٹس اور یہاں تک کہ پیغام پڑھنے پر پڑھے جانے کا فیچر بھی سامنے آئے گا۔ گوگل کی طرف سے 800 موبائل آپریٹرز کی مدد سے یہ سسٹم اینڈ رائیڈ ڈیوائس کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔