اسلام آباد(نیوزڈیسک) سال 2010 ء میں متنازعہ مواد کے باعث بلاک ہونیوالی ”فیس بک“ پاکستان کی سب سے زیادہ استعمال ہونیوالی مقبول ترین ویب سائٹ بن چکی ہے۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کی سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی ویب سائٹس میں گوگل دوسرے، گوگل پاکستان تیسرے ، یوٹیوب چوتھے، یاہو پانچویں، ڈیلی موشن چھٹے نمبر پر ہیں۔ مکمل پابندی کے عرصے میں بھی یو ٹیوب پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی ویب سائٹس میں سر فہرست رہی۔توہین آمیز فلم کی وجہ سے تین برس قبل اکتوبر 2012 ء میں پی ٹی اے کی سفارش پر ملک بھر میں یو ٹیوب پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔کیبنٹ ڈویڑن کے فیصلے کی روشنی میں 18 جنوری کو پاکستانیوں کیلئے یو ٹیوب پی کے کی شکل میں مقامی ورڑن متعارف کروایا گیا تاہم یوٹیوب کا گلوبل ورڑن بھی پاکستان کے یو آر ایل پر با آستانی کھل رہا ہے ، انتہائی مستند ذریعے سے چیک کی گئی گلوبل ریٹنگ کے دوران یو ٹیوب عالمی سطح پر تیسرے جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی سائٹ میں چوتھے نمبر پر رہی۔