پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

موبائل صارفین کیلئے خوشخبری،بیٹری کامسئلہ ختم،اب آپ کا موبائل اورٹیبلٹ کبھی بند نہ ہوگا

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ہوم(نیوزڈیسک) موبائل صارفین کیلئے خوشخبری،بیٹری کامسئلہ ختم،اب آپ کا موبائل اورٹیبلٹ کبھی بند نہ ہوگا،سوئیڈن کے انجینئروں نے نمک اور پانی سے بجلی بنانے والا دنیا کا سب سے چھوٹا فیول سیل بنالیا ہے جو ا?پ کی اسمارٹ فون کو خاموش نہیں ہونے دے گا۔اس فیول سیل کو ”جے اے کیو“ کا نام دیا گیا ہے جس کا چارجر صرف نمک اور پانی استعمال کرتا ہے اور یہ سیل اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے جیب میں سما سکتا ہے۔ فیول سیل دوبارہ استعمال شدہ (ری سائیکل) اجزا سے بنایا گیا ہے اور اتنی بجلی تیار کرتا ہے کہ اس سے اسمارٹ فون کو چلانا ممکن ہے، اس میں بجلی بھرنے کے لیے کسی تار کی نہیں بلکہ ایک کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں نمک اور پانی موجود ہوتا ہے، اس کے بعد ایک یوایس بی تار کے ذریعے چارجر کو فون سے جوڑکر اسے بجلی پہنچائی جاسکتی ہے۔سیل کے اندر نمک اور پانی ہائیڈروجن بناتے ہیں اور ہر کارڈ 1800 ایم اے ایچ بجلی پیدا کرتا ہے اور عین اتنی ہی تیزی سے بیٹری چارج کرتا ہے جو بجلی کے چارجر کرتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں فون، کیمروں، ٹیبلٹ اور دیگر دستی آلات کی وجہ سے بجلی اور چارجنگ کی ضرورت بڑھتی ہی جارہی ہے جس کے لیے ہم نے ماحول دوست ایجاد کی ہے اور ہر وقت چارج ا?پ کے ساتھ رہتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے پوری دنیا میں ساتھ لے کر گھوما جاسکتا ہے اور کسی ایئرلائن کو اس پر اعتراض نہ ہوگا کیونکہ یہ فیول سیل ان کی ہدایات کے تحت ہی بنایا گیا ہے جو ٹیبلٹ بھی چارج کرسکتا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…