اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

انتظار کی گھڑیاں ختم،فیس بک نے وہ اعلان کردیا جس کا سب کو انتظارتھا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم،فیس بک نے وہ اعلان کردیا جس کا سب کو انتظارتھا، فیس بک کی جاننب سے ”پروفیشنل ورڑن“ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جسے اگلے چند ماہ میں ریلیز کردیا جائے گا جس میں 95 فیصد فیچرز فیس بک سے مشابہت رکھتے ہیں جب کہ اس میں کام کرنے کی جگہ پر تعاون اور رابطے پر خاص زور دیا گیا ہے تاکہ آفس میں کمپیوٹر کے ذریعے افراد باہمی طور پر کام کرسکیں۔فیس بک کے اس ورڑن میں فیڈز، لائکس اور چیٹ کی سروس بھی ویسی ہی ہوگی لیکن پروفائلز کو خاص رکھا گیا ہے تاہم فیس بک نے کام کی جگہ کے فیس بک کے لیے نئے سیکیورٹی ٹولز تیار کیے ہیں اور آفس میں موجود افراد اپنے عام پروفائلز کی جگہ ”پرفیشنلز یا پیشہ ورانہ پروفائلز“ استعمال کرسکیں گے جب کہ پروفیشنل فیس بک پر ”کینڈی کرش“ گیم نہیں کھیلا جاسکے گا۔اس کی بی ٹا سروس کا ا?غاز جنوری 2016 سے ہورہا ہے لیکن اس کا پروفائل بنانے کے لیے دعوت ( انویٹیشن) کی ضرورت ہوگی اور افراد کی بجائے کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ فیس بک ترجمان کے مطابق کمپنیوں اور دفاتر کو ”پریمیئم“ سروس فراہم کی جائے گی جس کے لیے ماہانہ چند ڈالر وصول کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ دنیا کی 300 بڑی کمپنیاں آفیشلی فیس بک کو کاروبار اور روابط کے لیے آفس میں استعمال کررہی ہیں جب کہ ایک ادارے نے اپنے 13 ہزار ملازمین کے لیے فیس بک کا پروفیشنل اکاو¿نٹ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…