ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان2025 تک دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی قوت بن جائیگا،امریکی تھنک ٹینک کا دعوی

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن)امریکی تھینک ٹینک نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان 2025 ءتک دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائے گا ،پاکستان میں ہیڈوار کی تعداد113 سے بڑھ کر1250 تک ہو جائے گی،امریکی تھنک ٹینک کی طرف سے” پاکستانی نیوکلیئر فورسز 2015 “کے نام سے جاری رپورٹ میں نیو کلیئر ہتھیاروں کے امریکی ماہرین کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے ،پاکستان کے پاس اس وقت 110 سے113 تک ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جبکہ چار سال قبل پاکستان وار ہیڈ کی تعداد صرف90 سے110 تھی جو مزید بڑھتی جارہی ہے اور پاکستان میں ایٹمی مواد لے جانے کی صلاحیت کے حامل 6 اقسام کے بیلسٹک میزائل پہلے ہی موجود ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شارٹ رینج شاہین1A اور درمیانی درجے تک مار کرنے والا شاہین تھری میزائل تیاری کے مراحل میں ہے اس کے علاوہ پاکستان دو نئے کروز میزائل بھی تیار کر رہا ہے جن میں حتفVII گراﺅنڈ لانچڈ بابر ، حتف VIII ائیر لانچ راد شامل ہیں ،پاکستان ابتدائی طور پر کچھ ایسے ایٹمی ہتھیار بھی تیار کر رہا ہے جن کو آبدوز پر نصب کیا جا سکے گا۔رپورٹ میں ماہرین نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2025 تک پاکستان وارہیڈز کی تعداد 113 سے بڑھ کر 250 تک ہو جائے گی،جس کے بعد پاکستان امریکا، روس، چین اور فرانس کے بعد دنیا کی پانچویں بڑی جوہری طاقت بن جائے گا،امریکی گروپ کی رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کو آہستہ لیکن ممکنہ طور پر وسعت دے رہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو 2025 تک پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھ 250 سے زائد بھی ہو سکتی ہے،ماہرین نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ اور سکیورٹی نظام بھی فعال ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت کا سکیورٹی نظام پاکستان سے بہتر نہیں ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان نے محدود اثرات والے جوہری ہتھیار تیار کرلیے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جوہری پروگرام صرف ایک رخی ہے، تاکہ بھارت کو جارحیت سے قبل ہی روکا جائے۔ اس کا مقصد جنگ کو شروع کرنا نہیں، بلکہ اپنا تحفظ کرنا ہے،واضح رہے کہ امریکی تھینک ٹینک نے ایسے وقت میں رپورٹ جاری کی ہے جو اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف امریکہ کے 4 روزہ دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…