ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

جرمنی میں فیس بک کے حکام کے گھروں پر حملہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیمبرگ(نیوز ڈیسک) جرمنی میں سیاہ لباس اور ہڈپہنے15سے 20نے فیس بک کے حکام کے گھروں پر دھاوابول دیا اور شیشے توڑڈالے جبکہ جاتے ہوئے پینٹ سے دیواروں پر Facebook dislikeلکھ کر چلتے بنے تاہم اس دھاوے کے دوران کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچایاگیا اور نہ ہی کوئی زخمی ہے۔ حکام کے مطابق اس حملے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق نسل پرستانہ کوریج کی وجہ سے دھاوابولاگیااور مبینہ طورپر نسل پرستانہ مواد ہٹانے میں ناکامی کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی تھیں جن کا اعلان گزشتہ ماہ کیاگیاتھا۔
جرمن چانسلر انجیلامرکل نے بھی اس خواہش کا اظہار کیاکہ رواں سال اس معاملے میں مزید آگے بڑھنا چاہیے جبکہ وزارت انصاف فیس بک، سوشل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیساتھ مل کر ٹاسک فورس کا قیام چاہتی ہے تاکہ مجرمانہ پوسٹس کو پکڑا اور ا±نہیں جلد از جلد ختم کیاجاسکے۔ اس حملے پر فیس بک انتظامیہ نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا اور کہاکہ میرٹ کی خلاف ورزی کے الزامات اور فیس بک یا ملازمین کی طرف سے جرمن قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی جارہی۔اس سے قبل فیس بک نے ایف ایس ایم نامی گروپ کیساتھ الحاق کیاتھا جو رضاکارانہ طورپر ملٹی میڈیا سروس پرووائیڈرز پر نظر رکھتاہے اور وہ اپنے صارفین کی نسل پرستی کیخلاف ڈٹ جانیوالے کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…