اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انٹر نیٹ نے دنیا کو سکیڑ گلوبل ویلج میں تبدیل کردیاہے۔ اس انڈسٹری نے ہماری روزمرہ زندگی کو ناقابل تصور حد تک تبدیل کردیاہے۔حال ہی میں مئی 2015کی مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے 10عالمی انٹر نیٹ کمپنیوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔اس فہرست کے مطابق دنیا کاسب سے بڑے سرچ انجن گوگل 373بلین ڈالرمارکیٹ ویلیوکیساتھ بدستورسرفہرست رہی۔فہرست کے مطابق چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا 233بلین ڈالرمارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے دوسرے ،فیس بک 226ملین ڈالرز کے لحاظ سے تیسرے،ایمازون 199بلین ڈالر کے لحاظ سے چوتھے ،ٹینسینٹ ہولڈنگز190بلین ڈالرکے لحاظ سے پانچویں ،ای بے 73بلین ڈالرکے لحاظ سے چھٹے ،چین کی بیدو کمپنی 72ملین ڈالرزکے لحاظ سے ساتویں،پرائس لائن 63بلین ڈالرکے لحاظ سے آٹھویں ،سیلز فورس 49بلین ڈالرز کے لحاظ سے نہویں جبکہ جے ڈی 48بلین ڈالرزکے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے۔