اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

آئندہ تین سالوں میں برقی آلات کا استعمال بڑھ جائے گا

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سالوں میں ہر فرد ایک ساتھ تین سے چار برقی آلات فونز،ٹیبلیٹس وغیرہ استعمال کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سالوں میں لوگ ایک سے زیادہ آلات ایک ہی وقت میں استعمال کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذاتی طور پر ان ڈیوائسز کا استعمال 2016 میں 7.8 بلین جبکہ 2018 میں 8.3 بلین تک بڑھ جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق 2016 میں ان ڈیوائسز کا استعمال 20 فیصد تک بڑھ جائے جبکہ 2019 میں یہ تعداد 1.1 بلین سے تجاوز کر جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا مجموعی استعمال،تیز نیٹ ورکنگ اور جلدی فیصلہ کرنے کی ضرورت ڈیواسز کے استعمال میں اضافے کا باعث بنے گی۔ان ڈیوائسز میں سمارٹ فونز ،ٹیبلیٹس، سمارٹ واچیز،ہیلتھ بینڈ اور سمارٹ گلاسز شامل ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو آئندہ دنوں میں سنسرز اور ویڈیوکیمرہ کی مدد سے چہرے کے تاثرات کو قید کیا جا سکے گا جبکہ ویئرابل ڈیوائسز دل کی دھڑکن سمیت بلڈ پریشر،سونے کے پیٹرن، جذبات کو ریکارڈ کر سکیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیوائسز زیادہ اچھے اور درست نتائج دے سکیں گی جس سے کام کرنے کو ماحول میں ہونے والی تبدیلی سے پریشانی اور فٹیج کی لیول میں کمی سے مدد مل سکے گی۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…