نیویارک (نیوزڈیسک)فیس بک نے پوری فوٹو البم کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کا فیچر صارفین کےلئے پیش کردیا ہے۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے فوٹوز میں البم کے فولڈ میں جاکر اپنا کوئی البم منتخب کریں۔اب البم کے دائیں جانب ٹیگ کے بٹن کے ساتھ سیٹنگ کا آئیکون بنا ہوگا اس پر کلک کریں اور اسٹارٹ ڈاﺅن لوڈنگ کو چن لیں۔کچھ دیر میں جب البم ڈاﺅن لوڈ ہوجائے گا تو فیس بک آپ کو ایک نوٹیفکیشن بھیج کر اس سے آگاہ کرے گا۔آپ کو اس نوٹیفکیشن پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد وہ زپ فائل کی شکل میں کمپیوٹر میں ڈاﺅن لوڈ ہوجائے گا۔اب فولڈر کو ان زپ کرکے تصاویر کو اپنے کمپیوٹر میں کہیں بھی محفوظ کرلیں۔