اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کسی بھی زخم سے زیادہ خون بہنے کی صورت میں اکثر لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن اب امریکا میں ایسا ا?لہ تیار کرلیا گیا ہے جو صرف 15 سیکنڈ میں انسانی جسم کے زخم سے بہنے والے خون کے فوارے کو بھی روک سکتا ہے۔امریکی ڈرگ اتھارٹی کی منظوری کے بعد ایکس اسٹیٹ نامی اس آلے کو تمام امریکی ایمبولینس کا حصہ بھی بنایا جاسکتا ہے جسے افغانستان کے جنگی میدانوں میں کامیابی سے استعمال کیا جاچکا ہے لیکن اب اسے عام شہریوں کے زخم ٹھیک کرنے کے لیے عام کیا جارہا ہے۔ اس میں نرم اور لچکدار اسفنج کے چھوٹے چھوٹے کیپسول نما ٹکڑے ایک انجکشن میں بھرے گئے ہیں جو فوری طور پر زخم میں سماجاتے ہیں اور خون کے بہاو¿ کو روکتے ہیں جب کہ اسپتال لے جاکر ان ٹکڑوں کو باآسانی باہر نکالا جاسکتا ہے۔ایکس اسٹیٹ ریپڈ ہومیوسٹیسس سسٹم کو اوریگون کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جس میں اسفنج کو ایک زخم میں بھردیا جاتا ہے، یہ اسفنج زخم میں پھیل کر تیزی سے بہتے ہوئے خون کو جذب کرلیتے ہیں اور زخم کا راستہ روکتے ہیں اور یہ صرف 15 سیکنڈ میں خون کا بہاو¿ رک جاتا ہے، ہر اسفنج ٹیبلٹ 9.8 ملی میٹر چوڑا اور 5 ملی میٹر تک بڑا ہے اور 3 ملی لیٹر خون جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ ہر انجکشن میں ایسے 92 اسفنج بھرے ہیں اور مجموعی طور پر یہ ایک مریض کا 300 ملی میٹر خون روک سکتے ہیں اس لیے اگر زخم گہرا ہوا تو دو بلکہ تین انجکشن بھی ایک ہی زخم پر لگائے جاسکتے ہیں۔زخم بھرنے کے بعد فوم کے ٹکڑے آسانی سے باہر نکالے جاسکتے ہیں کیونکہ ہر کیپسول میں ایک ریڈیو مہر ہے جو ایکس رے میں چمکتی ہے۔ یہ ایجاد بم دھماکوں اور جنگوں میں خون کو روکنے میں بہت کارگر ثابت ہوسکتی ہے جو اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔