اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

خلائی جنگ کے لیے موت کا ستارہ بنانے کا مشن تیارکرلیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے ملکوں کے درمیان جنگ زمین سے نکل کر اب خلاو¿ں تک جا پہنچی ہے اور دنیا کی سپر پاورز ریاستیں خلاوو¿ں میں اپنا تسلط جمانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ایک طرف تو یورپی اور روسی خلائی ایجنسیاں چاند کا مستقل مسکن بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب امریکا نے ایک ایسے ستارہ کو بنانے پر کام شروع کردیا ہے جو کسی بھی سیارے کو تباہ کرسکے گا اس لیے اسے موت کا ستارہ یا ڈیتھ اسٹار کا نام دیا گیا ہے۔اب ملکوں کو تباہ کن ہتھیار تیار کرنے اور اس پر رقم خرچ کرنے کی ضروت نہیں رہے گی بلکہ خلا سے ایک ستارہ فائر کیا جائے گا اور وہ ایک سیارے کی تباہی کے لیے کافی ہوگا جب کہ اس ستارے میں کسی بھی جگہ کو تباہ کرنے والے عناصر پہلے سے موجود ہوتے ہیں اسے صرف ترتیب دینا ہوتا ہے۔ اس نظریئے کے خالق اور ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ کسی ڈیتھ اسٹار کو بنانے کے لیے کسی بڑے اسٹاف کو خلا میں بھیجنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس ستارے پر موجود میٹریل کو استعمال کر کے اسے ا?سانی سے ڈیتھ اسٹارمیں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔چیف انجینئر کے مطابق ایک شہاب ثاقب یا ستارے میں میٹلز، نامیاتی عناصر، پانی اور تمام اجزا موجود ہوتے ہیں جو ایک ڈیتھ اسٹار کی تیاری کے لیے درکا ہیں۔ ناسا اس طرح کے ڈیتھ اسٹار کی تیاری میں مصروف ہے اور اس کے لیے اسٹرائڈ ری ڈائریکٹ مشن ترتیب دے دیا ہے جو تیزی سے اس پر کام کر رہا ہے۔ یہ مشن ایک روبوٹ کو کسی بھی شہاب ثاقب پر اتارے گا اور وہاں سے مٹی کے نمونے حاصل کرے گا جسے چاند کے مدار کے گرد رکھ کر اسے دوبارہ حاصل کیا جائے گا جس سے 2023 تک ڈیتھ اسٹار کی تیاری ممکن ہوگی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ فلم اسٹار وار میں لڑنے والی وار شپ اپنے ا?گے حرکت کرنے والی اشیا کو فوری محسوس کرکے فوری طور پر ردعمل دکھاتی ہیں اوراپنے طاقتور آئن تھرسٹرز کا استعمال کر کےخطرے سے دور نکل جاتی تھیں جب کہ ناسا بھی ری ڈائریکٹ مشن میں ایسے چار ا?ئن انجن بنا رہا ہے جن کی مدد سے وار شپ جو ستاروں پر بغیر خطرے کے گھوم سکیں گی۔دوسری جانب یورپین خلائی ایجنسی روس کے ساتھ مل کر چاند کے شمالی سطح پر مستقل انسانی مسکن بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ان کا مشن ہے کہ وہ چاند کو ڈیتھ اسٹار میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یورپی خلائی ایجنسی کے اہم سائنس دان کا کہنا ہے کہ ایجنسی ڈیتھ اسٹار بنانے کی جانب پہلا قدم بڑھا رہی ہے اور چاند پر انسانی بیس بنانے کی تیاری شروع کردی ہے تاکہ چاند کو ایک مکمل ڈیتھ اسٹار میں بدلا جا سکے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…