اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سائنس کی تعلیم کے حوالے سےجنوبی کوریا سب پر بازی لے گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او سی ای ڈی) نے سائنس کی تعلیم کے حوالے سے دنیا کے 41 ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ترقی یافتہ ممالک سمجھے جانے والے امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کی بجائے پہلے نمبر پر جنوبی کوریا ہے۔ اس درجہ بندی کے لیے مختلف ممالک کی آبادی میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ یا ریاضی کی ڈگریوں کی شرح کو بنیاد بنایا گیا۔ جنوبی کوریا کی کل آبادی میں سے 32 فیصد سائنس کی تعلیم حاصل کرچکی ہے جبکہ یہ شرح 2002 میں 39 فیصد تھی تاہم اب بھی کوریا اس لسٹ میں سرفہرست ہے۔ اس فہرست میںدوسرے نمبر پر 31 فیصد شرح کے ساتھ جرمنی، سوئیڈن اور فن لینڈ 28 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے اور چوتھے، فرانس 27 فیصد شرح کے ساتھ پانچویں، یونان 26 فیصد کے ساتھ چھٹے، ساتویں پر ایسٹونیا، آٹھویں پر میکسیکو، نویں پر آسٹریا اور پرتگال دسویں نمبر پر ہے۔ ان 41 ممالک میں صرف 2 مسلم ممالک شامل ہیں جن میں انڈونیشیا 12 ویں اور ترکی 35 ویں نمبر پر موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا جیسا ملک 39 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے نیچے نیدرلینڈ اور برازیل موجود ہیں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…