واشنگٹن((نیوزڈ یسک ) فیس بک نے ایسے ممالک جہاں انٹر نیٹ کی بہت سست سروسز ہیں میں صارفین کو فیس بک پر کمنٹس کرنے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے انٹرنیٹ کنکشن ختم ہوجانے پر بھی پوسٹس پر کمنٹس کی سہولت دی جائے گی جسے دوبارہ آن لائن ہونے کی صورت میں سنکرونائز کردیا جائے گا۔ فیس بک کی جانب سے نئی اپ ڈیٹ میںموبائل نیوزفیڈ اپ ڈیٹ کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے جو موبائل میں پہلے سے موجود سٹوریز کو دیکھ کر صرف وہی پوسٹس سامنے لائے گی جو نئی ہوں گی یعنی انٹر نیٹ کے خراب کنکشن کے باوجود ہمیشہ تازہ پوسٹس کو ہی دیکھنے کا موقع ملے گا یہاں تک کہ آف لائن ہونے کی صورت میں بھی آپ محدود حد تک اس سائٹ کو استعمال کرسکیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ اس اپ ڈیٹ کا اطلاق کب تک ہوگا مگر یہ بات واقعی حیران کن ہے کہ بنا انٹر نیٹ کے بھی فیس بک کی پوسٹس دیکھی جا سکے گی۔اس اپ ڈیٹ کا اطلاق ہونے کے بعد صارف آف لائن ہونے پر بھی اپنے عزیزوں کو سالگرہ کی مبارکباد دے سکیں گے۔