ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آئی فون کی رفتار تیز کرنے کا آسان طریقہ

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسمارٹ اور آئی فون نے جہاں انٹرنیٹ کے حصول اور استعمال کو آسان بنا دیا ہے وہیں اس کا زیادہ استعمال موبائل فون کے عمل کو سست رفتاربنا دیتا ہے اور یہ ذہنی پریشانی کا باعث بن جاتا ہے لیکن ایک ایساآسان طریقہ بھی ہے جس سے اسمارٹ فون کی رفتار تیز ہوجائے گی۔آئی فون کے ایک ماہرصارف کے مطابق اس کے زیادہ استعمال سے اس کی میموری بھر جاتی ہے جو اس کی رفتار سست کردیتی ہے لیکن ذرا سی کوشش سے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے اپنے آئی فون کو ان لاک کریں تو اس پر ہوم اسکرین سامنے آجائے گی اسکرین کے خالی حصے پر کچھ دیر تک انگلی رکھیں یہاں تک کہ پاوور آف کا آپشن نمودار ہوجائے اب اپنی انگلی کو ہٹا لیں اور ہوم اسکرین کے بٹن پر 5 سیکنڈ تک انگلی جمائے رکھیں اور پھر اسے ہٹا لیں اس عمل سے حیرت انگیز طور پر آئی فون کی رفتار تیز ہو جائے گی۔آئی فون ماہر کا کہنا ہے کہ اس عمل سے موبائل فون کی ریم ریفریش ہوجاتی ہے جو آپ کے فون کے عمل کو سست بنانے والی ورکنگ میموری کو کلیئر کر کے اسے دوبارہ تیز رفتار بنا دیتی ہے۔ آئی فون ماہر کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس عمل کے کئی تجربے کیے اور اور انہیں ہر بار کامیابی ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…