نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے براﺅزنگ کرنے کے لئے کروم کا کافی بار استعمال کیا ہوگالیکن آج ہم آپ کو اس کے انتہائی دس دلچسپ ایسے طریقے بتائیں گے جنہیں استعمال کرنے سے آپ کو کافی سہولت ہوگی۔
Betternet
آج کل براﺅز کرنے کے دوران سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ سائبر حملہ آوروں سے بچنا ہے۔آپ کی پرائی ویسی کو یقینی بنانے کے لئے VPNکا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔مارکیٹ میں کئی طرح کی سروسز میسر ہیں لیکن Betternetان میں سب سے بہتر اور مفت ہے۔اسے انسٹال کرنے سے آپ بیرونی حملوں سے بچنے کے لئے علاوہ مفید ایپس انسٹال کرسکیں گے۔
Instapaper
اگر آپ کو کوئی آرٹیکل پسند آگیا ہے لیکن اسے پڑھنے کے ئے وقت نہیں توInstapaperکابٹن دبا کر آپ اسے پھر کبھی کے لئے محفوظ رکھ سکتے ہیںاور وقت ملنے پر پڑھ سکتے ہیں۔
Sideplayer
اس کی مدد سے آپ چاہیں تو یوٹیوب ویڈیو دیکھنے کے دوران کوئی اور ویب سائٹ براﺅز کرسکتے ہیں۔Sideplayerیوٹیوب ویڈیو کر چھوٹا کردے گا اور آپ بآسانی ویب سائٹس دیکھ سکیں گے۔
Sidenote
اس کی مدد سے آپ چاہیں تو ویب سرفنگ کے دوران سائیڈ پر نوٹس بھی بناسکتے ہیں۔
StayFocused
یہ تمام ایسی ویب سائٹس کو بلاک کردیتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی توجہ تقسیم ہوتی ہے۔اس طرح آپ کام پر توجہ دے سکتے ہیں۔
1Password
ہم مختلف طرح کی ویب سائٹس اور سروسز کا استعمال کرتے ہیں اور ہر ایک کے لئے مختلف طرح پاس ورڈز کا استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں یاد رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔اگر تمام اکا?نٹس کے ایک ہی پاس ورڈز رکھ دئیے جائیں تو سیکیورٹی کمزور ہوتی ہے لیکن اس ایپ کی مدد سے آپ چاہیں تو تمام پاس ورڈز ان میں محفوظ کرسکتے ہیں۔آپ کو بس اس ایپ کے لئے ایک پاس ورڈ دینا ہے اور باقی اکا?نٹس کے پاس ورڈز اس میں محفوظ رہیں گے۔آپ اس میں لاگ ان ہوں گے اور خودبخود باقی سائٹس کھل جائیں گی۔
Infinity New Tab
اس کے ذریعے جب بھی آپ کو ئی نیا ٹیب کھولیں گے تو یہ اسے کسٹمائز کرکے خوبصورت بنادے گا۔
Language Immersion
اس پلگ کو انسٹال کرنے سے آپ نئی لینگوئج سیکھنے میں آسانی ہوگی۔اسے انسٹال کرنے کے بعد اپنی زبان کا انتخاب کریں اور یہ بھی بتائیں کہ یہ زبان آپ کس قدر اچھی بول سکتے ہیں۔اس طرح آپ بآسانی زبان سیکھ سکیں گے اور کام کرنے میں بھی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
Grammarly
اپنی گرائمر اور سپیلنگ کو اس ایپ کے ذریعے درست رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
PriceZombie
اس ایپ کی مدد سے مختلف ری ٹیلرز کی جانب سے فروخت کی جانے والی اشیائ کی قیمتوں کا موازنہ کرنے میں مدد ملے گی اور آپ سستی چیز خرید سکیں گے۔
گوگل کروم بارے ایسی معلوما ت جو آپ کے بہت سے مسائل حل کردیں
9
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں