اسلام آباد(نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ایپ سنیپ چیٹ کے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ ایپ کے استعمال میں انھیں مشکلات درپیش ہیں۔سوشل میڈیا کی کمپنی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس کی ٹیم ’اس مسئلے سے آگاہ ہے اور اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘ تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ خرابی کب تک دور ہو سکے گی۔بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ انھیں صفحات لوڈ کرنے، سائن اِن اور آو¿ٹ کرنے اور وڈیوز بھیجنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ تاہم کچھ دیگر صارفین کہتے ہیں کہ ان کو اس طرح کی کوئی مشکل درپیش نہیں اور ان کی ایپ ٹھیک کام کر رہی ہے۔پتہ چلا ہے کہ خرابی منگل کی صبح شروع ہوئی اور کچھ جگہوں پر اب تک دور نہیں ہو سکی۔ڈاو¿ن ڈیٹیکٹر نامی ویب سائٹ کے مطابق جو اس بات کا حساب رکھتی ہے کہ ویب سائٹس کب کب کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں، چار ہزار کے قریب لوگوں نے برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریباطلاع دی کہ ان کی ایپ ٹھیک کام نہیں کر رہی۔ تاہم یہ تعداد بتدریج کم ہوئی ہے۔ادھر سنیپ چیٹ کے صارفین صورتِ حال جاننے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لے رہے ہیں۔