اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آئی فون کی رفتار بڑھانے کا آسان طریقہ

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) اسمارٹ اورآئی فون نے جہاں انٹرنیٹ کے حصول اور استعمال کو آسان بنا دیا ہے وہیں اس کا زیادہ استعمال موبائل فون کے عمل کو سست رفتاربنا دیتا ہے اور یہ ذہنی پریشانی کا باعث بن جاتا ہے لیکن ایک ایسا آسان طریقہ بھی ہے جس سے اسمارٹ فون کی رفتار تیز ہوجائے گی۔ا?ئی فون کے ایک ماہرصارف کے مطابق اس کے زیادہ استعمال سے اس کی میموری بھر جاتی ہے جو اس کی رفتار سست کردیتی ہے لیکن ذرا سی کوشش سے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے اپنے آئی فون کو ان لاک کریں تو اس پر ہوم اسکرین سامنے آجائے گی اسکرین کے خالی حصے پر کچھ دیر تک انگلی رکھیں یہاں تک کہ پاوور آف کاآپشن نمودار ہوجائے اب اپنی انگلی کو ہٹا لیں اور ہوم اسکرین کے بٹن پر 5 سیکنڈ تک انگلی جمائے رکھیں اور پھر اسے ہٹا لیں اس عمل سے حیرت انگیز طور پر آئی فون کی رفتار تیز ہو جائے گی۔آئی فون ماہر کا کہنا ہے کہ اس عمل سے موبائل فون کی ریم ریفریش ہوجاتی ہے جو آپ کے فون کے عمل کو سست بنانے والی ورکنگ میموری کو کلیئر کر کے اسے دوبارہ تیز رفتار بنا دیتی ہے۔ آئی فون ماہر کا دعویٰ ہےکہ انہوں نے اس عمل کے کئی تجربے کیے اور اور انہیں ہر بار کامیابی ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…