ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

دنیا کا انتہائی سستا کمپیوٹر جسے خریدنا اب سب کےلئے آسان

datetime 8  دسمبر‬‮  2015 |

نیویارک(نیوز ڈیسک) جدید اور طاقتور کمپیوٹر کا حصول تقریباً سبھی کی خواہش ہوتا ہے مگر اس کی قیمت برداشت سے باہر ہوتی ہے۔ مگر اب ایک ایسا جدید ترین کمپیوٹر مارکیٹ میں آ گیا ہے جو ہر شخص کی قوت خرید کے مطابق ہے۔ اس کمپیوٹر کا نام راسپبیری پی زیرو(Raspberry Pi Zero) ہے اور اس کی قیمت صرف 5ڈالر(تقریباً526روپے)ہے۔اپنی انتہائی کم قیمت کے باوجود کمپیوٹر کا یہ ماڈل کمپنی کے اس سے قبل آنے والے راسپبیری پی 1سے 40فیصد زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
اس کمپیوٹر میںاے آر ایم 11کے ساتھ 1گیگاہرٹز سنگل کور پروسیسرنصب کیا گیا ہے۔اس میں 512ایم بی ، ایل پی ڈی ڈی آر 2، ایس ڈی ریم موجود ہے۔ اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈاور مائیکرو یو ایس بی کی پورٹس بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں منی ایچ ڈی ایم آئی پورٹ فار1080p60ویڈیو آ?ٹ پٹ، 40پن جی پی آئی او ہیڈر اور کمپوزٹ ویڈیو ہیڈر بھی نصب کیے گئے ہیں۔سستا ہونے کے ساتھ ساتھ یہ اب تک کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر ہے جو اس کمپنی نے بنایا ہے۔اس کا سائز صرف65mm-30mm-5mmہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…