واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے پہلی بار پلوٹو کی واضح تصاویرجاری کردی ہیں۔ ناسا کی طرف سے جاری ہونے والی تصاویر کے مطابق پلوٹو کی سطح پر برف کے پہاڑ اور گہرے گڑھے موجود ہیں۔ 1930میں دریافت ہونے والا نظام شمسی کا سب سے چھوٹا سیارے پلوٹو جس کے وجود کو گذشتہ تھیوری میں ماہرین نے ماننے سے انکار کر دیا تھا کی سطح کی لی گئی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر میں برف کے پہاڑ اور کھڈے اور 50 میل تک پھیلی برفانی سطح واضح دیکھی جا سکتی ہے۔ خلائی سٹلائیٹ نیو ہورائزن نے حیران کن برفانی سیارے پلوٹو کی یہ تصاویر 10000 میلز کی رینج سے پندرہ منٹس میں لی ہیں۔ خلائی جہاز نے رواں برس مارچ میں پلوٹو کی تصاویر اس وقت بنائیں جب پلوٹو زمین سے صرف4.67 ملین نوری سال دورتھا۔پلوٹو کی ان تصاویر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پلوٹو کا ایک دن زمین کے 6.4 دنوں کے برابر ہے