اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انٹرنیٹ کی عام دنیا سے دور موجود ’ڈارک ویب‘ پر کالے بازار کی مشہور ویب سائٹ ’سلک روڈ‘ کو چلانے میں مبینہ طور پر مدد کرنے والے شخص کو تھائی لینڈ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے راجر تھامس کلارک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ سلک روڈ کے بانی راس البرکٹ کے اہم مشیر کا کرداد ادا کرتے تھے۔
ڈارک ویب، جہاں گمنامی ہی اصل خوبی ہے
نیویارک: سلواڈور ڈالی کی پینٹگ چوری
امریکی محکمہ انصاف نے راجر کلارک پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے راس البرکٹ کو ا±ن کی غیر قانونی ویب سائٹ چلانے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ا±نھیں پولیس سے بچنے کے طریقے بھی بتائے تھے۔سنہ 2013 کے اختتام پر امریکہ میں تحقیقات کے وفاقی ادارے (ایف بی آئی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے کی گئی ریڈ کے بعد ’سلک روڈ‘ بند کر دی گئی تھی۔
سلک روڈ ’ڈارک ویب‘ پر ایک آن لائن کالا بازار تھا جس میں منشیات کی غیر قانونی خرید و فروخت ہوتی تھی۔رواں سال مئی میں راس البرکٹ کو اس غیر قانونی ویب سائٹ کے بنانے اور چلانے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
سلک روڈ کے بانی راس البرکٹ
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ راجر کلارک سلک روڈ کے ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار تھے اور یہ بھی کہ انھوں نے ویب سائٹ کو چلانے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔
امریکی اہلکاروں کے مطابق وہ ویب سائٹ سے متعلق ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے طریقوں کے بارے میں مشورے دیتے تھے، ویب سائٹ پر فروخت کو فروغ دینے میں مدد کرتے تھے اور راس البرکٹ کو اپنی شناخت چھپانے کے طریقے بھی بتاتے تھے۔
امریکی محکمہ انصاف نے راجر کلارک کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا: ’راجر کلارک کو اپنے مشورے فراہم کرنے کے بدلے میں کم از کم لاکھوں ڈالر تو دیے جاتے تھے۔‘
ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو رادریگیز نے کہا کہ ’راجر کلارک نے سوچا ہوگا کہ تھائی لینڈ میں رہنے سے وہ امریکی اہلکاروں سے بچ جائیں گے لیکن ہماری بین الاقوامی شراکت داریوں نے انھیں غلط ثابت کر دیا ہے۔‘
کہا جاتا ہے کہ راجر کلارک سلک روڈ کے علاوہ دیگر خفیہ ویب سائٹس پر ’ورائیٹی جونز‘، ’وی جے‘، ’سائمن‘ اور ’پلورل آف مونگوس‘ جیسے نقلی ناموں کا استعمال کرتے تھے۔
راجر کلارک کو تھائی لینڈ کی جیل سے امریکہ بھیجنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ا±ن پر منشیات کی غیر قانونی خرید و فروخت اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔
اگر انھیں مجرم قرار دیا جاتا ہے تو انھیں 30 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
منشیات کی خفیہ ویب سائٹ کے ’معاون‘ گرفتار
8
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں