اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سردی میں گیس اور بجلی کے بل سے پریشان صارفین کے لئے گرما گرم بسترتیار کر لیا گیا۔جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے ایسا بستر تیار کر لیا ہے جو نہ صرف سردی سے بچائے گا بلکہ سردی میں گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی کئی حد تک کمی لانے کا سبب بن سکتا ہے۔روم ان روم نامی یہ ٹینٹ سردی کے موسم میں بستر کو گرم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کے بعد ہیٹر چلانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔پولی ایسٹر اور کاٹن کے کپڑے سے بنے اس ٹینٹ کو با آسانی بستر کے اوپر رکھا جاسکتا ہے اور اس میں لوگوں کی ا?سانی کے لئے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا اسٹینڈ بھی بنایا گیا ہے۔اس ٹینٹ کی قیمت مارکیٹ میں 100ڈالر سے114ڈالر رکھی گئی ہے۔