ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

کیا سجاوٹ والی لائٹیں وائی فائی کی رفتارمتاثر کرتے ہیں

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کے تیز ترین دور میں اسمارٹ فونز پر اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے وائی فائی ایک نئی جدت ہے جو تیز رفتاری کے ساتھ نیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے تاہم ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سجاوٹ والی تیز لائٹیں اور دیگر الیکٹرانک آلات وائی فائی کی رفتار کو متاثر کرتے ہیں۔برطانوی مواصلاتی کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سجاوٹ اور آرائش کے لیے لگائی جانے والی لائٹیں اور دیگر الیکٹرانک االات وائی فائی کی رفتار کو متاثر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر وائی فائی کی مکمل اور تیز رفتار سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو گھر یا دفتر میں سجاوٹ والی لائٹیں اور دیگر الیکٹرانک آلات اس سے نہ صرف دور رکھیں بلکہ ان چیزوں کے غیر ضروری استعمال سے بھی گریز کریں۔رپورٹ کے مطابق وائی فائی راو¿ٹر سے نکلنے والی شعاعیں ان چیزوں کے خلل کے باعث متاثر ہوتی ہے جس سے وائی فائی کی مکمل رفتار حاصل نہیں ہوپاتی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھر میں موجود فرنیچر اور تاریں بھی وائی فائی کی رفتار سست کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ رپورٹ میں وائی فائی کی مکمل رفتار حاصل کرنے کے لئے چند احتیاطی تدابیر بھی دی گئیں ہیں۔
وائی فائی راو¿ٹر دوبارہ اسٹارٹ کریں:
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر وائی فائی کی مطلوبہ رفتار میں خلل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے یا رفتار انتہائی کم ہے تو وائی فائی راو¿ٹر کو بند کرکے دوبارہ کھولنے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
وائی فائی راو¿ٹر کو الیکٹرانک آلات سے دور رکھیں؛
وائی فائی کی مکمل رفتار حاصل کرنے کے لیے راو¿ٹر کو گھر میں لگے الیکٹرانک کے آلات سے دور رکھیں کیونکہ گھر میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات جن میں مائیکروویو، ریفریجرٹر، اسپیکر اور دیگر آلات سے سے نکلنے والی شعاعیں وائی فائی کی رفتار میں خلل پیدا کرتے ہیں۔
وائی فائی راو¿ٹر کو گھر کے وسط میں لگائیں؛
وائی فائی راو¿ٹر کو گھر میں کسی ایسی جگہ پر لگائیں جو آپ کے گھر کا وسط ہو کیونکہ بعض اوقات گھر میں رکھا گیا فرنیچر اور تاریں بھی رفتار میں خلل کا باعث بنتا ہے لہٰذا گھر کے بیچ وبیچ میں راو¿ٹر لگانے سے مکمل رفتار حاصل ہوسکتی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…