نیویارک(نیوز ڈیسک)گوگل کی نئی کارڈ بورڈ کیمرہ اپلیکشن آپ کے اینڈ ر ائیڈ فون کو ورچوئل رئیلٹی کیمروں میں تبدیل کردے گی ۔جی ہاں گوگل کا کارڈ بورڈ ورچوئل ہیڈ سیٹ کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا جو ورچوئل رئیلٹی والی سب سے سستی ڈیوائس ہے ۔ مگر اب گوگل نے کارڈ بورڈ کیمرہ اپلیکشن صارفین کیلئے پیش کردی ہے جس سے آپ کا موبائل ہی ورچوئل رئیلٹی کیمرے میں تبدیل ہوجائیگا۔یہ اپیلیکشن صرف اینڈ رائیڈ صارفین کیلئے اور اس کی مدد سے صارفین 360 ڈگری تصاویر ایک نئے توئیسٹ کیساتھ لے سکیں گے ۔ یہ تصاویر تھری ڈی کے قریب ہوں گی جبکہ صارفین چاہے تو وہ ارگرد کے آڈیو کو بھی ریکارڈ کرسکین گے جسے تصاویر کے ساتھ پلے بیک کے طورپر چلایا جاسکے گا۔گوگل کے مطابق یہ اپلیکشن پینا رومک کو ایک کمپیوٹیشنل سافٹ وئیر کے ذریعے تھری ڈی میں تبدیل کردیتی ہے ۔ یہ اپلیکشن کسی بھی نئے اینڈ رائیڈ فون کیساتھ استعمال کیاجاسکتی ہے اور اسے گوگل پہلے اسٹورسے 17 زبانوں کیساتھ ڈاون لوڈ کیاجاسکتاہے ۔