لاہو(نیوزڈیسک)پاکستان میں یوٹیوب کھل گئی ؟اصل حقیقت نے سامنے آگئی .سوشل میڈیا پر آج کل کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان میں یوٹیوب کو بحال کر دیا گیاہے اور کافی سارے موبائل صارفین اپنے موبائل فونز پراکسی کے بغیر ہی یوٹیوب کو استعمال کرسکتے ہیں جبکہ درحقیقت یہ خبریں درست نہیں ہیں چند موبائل کمپنیز کے صارفین پہلے بھی یوٹیوب کو پراکسی کے بغیر وزٹ کر سکتے تھے ۔دوسری جانب یہ خبریں بھی منظر عام پر آرہی ہیں کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے یوٹیوب سے پابندی ہٹا دی گئی ہے اور پی ٹی سی ایل پر یوٹیوب استعمال کی جاسکتی ہے ۔جس پر پی ٹی سی ایل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فلٹرز اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وقتی طور پر کچھ صارفین یوٹیوب استعمال کر پا رہے ہیں جبکہ چند روز میں فلٹرز اپ ڈیٹ کرنے کا عمل بھی مکمل ہو جائے گاجس کے بعد یوٹیوب دوبارہ بند ہو جائے گی ۔