پیرس(نیوز ڈیسک ) سپین کے ماہرین نے سوڈیم سالٹ(نمک) سے چارج ہونے والی موبائل بیٹری بنا لی ہے۔ سوڈیم موجودہ بیٹری میں استعمال ہونے والے لیتھیم سے سستا اور کثرت سے پائے جانے والا عنصر ہے۔ سپین کے ماہرین نے اس بیٹری کو سوڈیم آئن سیل کا نام دیا ہے جو فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائنٹفک ریسرچ میں تیار کی گئی ہے۔ سوڈیم آئن سیل بیٹری 18650 فارمیٹ جو بڑی ڈبل اے بیٹری سے ملتا جلتا مجموعہ ہے جو لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بیٹری چارج کرنے کے مرحلے میں سوڈیم آئن ایک الیکٹروڈ سے دوسرے الیکٹروڈ میں چارجنگ اور ڈس چارجنگ کے دوران سفر کرتے ہیں اس مرحلے میں بننے والی انرجی کی مقدار 90 واٹ آر پر کلوگرام ہے جو جدید بیٹری کی آدھی توانائی ہے البتہ یہ لیڈ ایسڈ کار بیٹری سے دو گنا ہے۔ اس بیٹری کے ٹیسٹ کے دوران ماہرین کا کہنا تھا کہ بنا توانائی کے نقصان کے سوڈیم آئن بیٹری کم سے کم 2000 چارج اور ڈسچارج سائیکل مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ لیڈ ایسڈ بیٹری 400 سے 1200 سائیکل مکمل کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا بنایا گیا پروٹوٹائپ بہت جلدی اور تیزی سے چارج ہو سکتا ہے۔سوڈیم آئن سیل کی سب سے خاص بات سوڈیم ہے جو لیتھیم سے 1000 گنا زیادہ کثرت میں میسر ہے۔ لیتھیم سب سے ہلکی دھات ہے جو اسے بیٹریوں میں استعمال کے قابل بناتی ہے۔لیتھیم آئن بیٹری میں نکل کیڈمیم بیٹری سے زیادہ انرجی جمع کرنے کی قوت ہوتی ہے تاہم لیتھیم بہت نایاب اور مہنگا ہے اور اس کے سرکٹ کو بھی احتیاط اور حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈیم آئن بیٹری کا پراجیکٹ ابھی تک لیبارٹی کے پیمانے پر ہی آزمایا گیا ہے تاہم جدید دور میں یہ براجیکٹ انرجی جمع کرنے کے لحاظ سے اہم ثابت ہو گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں