پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بجلی کے بل میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اپنے موبائل فون یا لیپ ٹاپ چارجر اور دیگر برقی مصنوعات کو پلگ میں لگا چھوڑ دینا آپ کے بجلی کے بل میں اضافہ کردیتا ہے جس کا آپ کو احساس تک نہیں ہوتا۔ فون چارجرز، لیپ ٹاپ کیبلز وغیرہ کو اکثر لوگ پلگ میں لگا چھوڑ دیتے ہیں اور سوئچ بھی بند کرنے کا نہیں سوچتے۔ اگرچہ موجودہ عہد کے چارجر بہت کم مقدار میں توانائی خرچ کرتے ہیں تاہم ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ اس حوالے سے مسلسل غفلت بجلی کے بھاری بل کی شکل میں سامنے آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوار پر لگے کسی بھی چارجر کا سوئچ بند نہ کیا جائے تو وہ کچھ مقدار میں بجلی خرچ کررہے ہوتے ہیں۔ ان کے بقول اگر اس سے کوئی ڈیوائس نہیں بھی لگائی گئی تو بھی وہ بجلی تو چارج کر ہی رہے ہوتے ہیں۔ اگر چارجر سے فون نہ بھی لگا ہو تو بھی وہ بجلی کی مرکزی لائن سے منسلک ہوکر کچھ مقدار میں بجلی خرچ کررہا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں چارجر کو پلگ میں لگا چھوڑ دینا اس کی زندگی کو بھی کم کردیتا ہے۔ کسی بھی ڈیوائس کو مسلسل پلگ میں لگا چھوڑ دینے سے وہ گرم ہوتی رہتی ہے اور یہ گرمی ضائع ہوتی رہتی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…