جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پسینہ جذب کرنے والی پینٹ تیار

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کینیڈا کے تین شہریوں نے ایسی پینٹ تیار کی ہے جو دن بھر کا پسینہ اور مٹی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان کی بنائی گئی پینٹ بیکٹیریا اور پسینے کو جذب کرنے کے ساتھ ساتھ بنا دھوئے 15 دفعہ پہنی جا سکتی ہے۔ پینٹ کو چار مٹیریل ٹنسل،پولی ایسٹر، کاٹن اور سپنڈکس بنایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا پینٹ میں استعمال ہونے والا پولی ایسٹر جلدی خشک ہونے والا اور آرام دہ ہے اور کپڑے کو مضبوطی دیتا ہے جبکہ ٹنسل کو سفیدے کے درخت سے حاصل کیا گیا ہے جو پیسنے کو جذب کرنے کے ساتھ ساتھ انٹی بیکٹیریل کے طور پر عمل کرتا ہے اور بدبو کو روکتا ہے۔ پینٹس بنانے والے سٹیون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پینٹ بنانے کی تجویز اس کے ساتھیوں کی تھی جو ماحول کے سائیکلیسٹ ہیں اور کچھ ایسا بنانا چاہتے تھے جو ماحول کی ضرورت ہو۔ اس کا کہنا تھا کہ پنٹس کے فائبر روائتی کپڑوں جیسا نہیں بلکہ کپڑے کی ہائبریڈ شکل ہے جو پسینے کو اپنے اندر جذب کر کے پینٹ کی سطح کو صاف بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پینٹس کو ایک آن لائن ویب کے ذریعے لوگوں سے مالی امداد لے کر تیار کیا ہے اور یہ پینٹس مردوں اور خواتین دونوں کو مختلف سٹائل میں 98 یوروز میں مارکیٹ میں فراہم کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک پینٹس بنانے والی فکٹری نے نشاندہی نہیں کی کہ وہ پسینہ جذب کرنے والی پینٹس کی طرح شرٹس بنانے پر کام کر رہے ہیں یا نہیں مگر امید کی جا سکتی ہے کہ وقت قریب ایسی شرٹس بھی تیار کر لی جائے گی جنہیں بنا تبدیل کیے گھر اور دفتر میں پہنا جا سکے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…