واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی ماہرین بصارت نے ایسا لینز تیار کیا ہے جو نظر کم ہونے کی صورت میںآنکھ کے کرویچر کی خراب ہوئی بناوٹ کو دوبارہ ٹھیک کر سکتا ہے۔ ایڈوانسز ان اوتھلمولوجی اینڈ وییوئل سسٹم کے جریدے میں شائع ہوئی تحقیق کے مطابق نظر ٹھیک کرنے والے لینز کو رات میں پہن کر نہیں سونا چاہیے اور یہ لینز آنکھوں میں پہننے کے بعد نظر ٹھیک کرنے میں اہم رہے ہیں۔ آنکھ کا کرویچر ٹھیک کرنے والے لینز اور تھو۔کے ایک سخت گیسی نفوذ کی خصوصیت رکھنے والے لینز ہے جو آنکھ کے حصے کورنیا کی بناوٹ کو مائیو پیا کے لیول میں تبدیلی کر کے بدل دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے بننے والا لینز نظر کی کمزوری کا علاج کرنے میں اہم ثابت ہو گا۔ ماہرین نے بنائے گئے لینز کو تین سال تک 282 امریکی بچوں جن کی عمر آٹھ سے چودہ سال تھی پر آزمایا مگر ماہرین ابھی تک اس نتیجہ پر نہیں پہنچے کہ لینز پہننے سے نظر پر ہونے والا اثر لینز کی غیر موجودگی میں برقرار رہے گا یا نہیں۔