ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آن لائن پرائیویسی کو کیسے یقینی بنائیں؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
Credit card being stolen by a hand through the 'internet'. The credit card is fictitious.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)ہم روزانہ ہی بہت سی ویب سائٹس وزٹ کرتے ہیں یہ ویب سائٹس آپ کی انٹرنیٹ سرگرمیوں کی اس قدر جاسوسی کرتی ہیں کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔ ایک تجربہ کرنے کے لیے کبھی مختلف ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر جا کر کسی ملک کی فلائٹ چیک کریں۔ پھر جادو دیکھیں، فیس بک پر ضرور آپ کو اسی فلائٹ کی پوسٹ ملے گی، چاہے آپ نے اس ایئرلائن کے پیج کو لائیک ہی نہ کر رکھا ہو۔ یہ تو ایک مثال ہے، فیس بک اور گوگل سمیت ہر ویب سائٹ جتنی ہو سکے آپ کی جاسوسی کرتی ہے۔ آج کے دور میں جب ہم کریڈٹ کارڈز سے ادائیگیاں کرتے ہیں، اپنے بینک اکاونٹس کو آن لائن چیک کرتے ہیں ہمیں اپنے براوزر میں بہترین سکیوریٹی شامل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کام کے لیے بہترین پلگ اِن ”بلر“ (Blur) کی صورت میں دستیاب ہے۔ یہ پلگ اِن پہلے ”ڈو ناٹ ٹریک می“ کے نام سے موجود تھا، لیکن اب اس میں مزید نئے فیچرز شامل کر کے اس کا نام بھی بدل دیا گیا ہے۔یہ پلگ اِن آپ کے براﺅزر میں آپ کی تمام حساس معلومات کو دوسروں کی دسترس سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی موجودگی میں کوئی ویب سائٹ آپ کی بینک کی معلومات تو کیا آپ کا ای میل ایڈریس تک نوٹ نہیں کر سکتی۔ اس کے علاوہ تمام ویب سائٹس کو آپ کی انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی بھنک بھی نہیں پڑتی۔ یہ پلگ اِن آپ کو گوگل کے ذریعے محفوظ سرچ کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ نیا اکاونٹ بناتے وقت آپ کے لیے مشکل پاس ورڈ بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔
”بلر“ کو استعمال کرنے کے لیے سائن اپ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ زیادہ مشکل نہیں۔ اس کی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹر کے بٹن پر کلک کری، انتہائی مختصر سا فارم جس میں صرف ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ ٹائپ کرنا ہے کے ذریعے آپ سائن اپ مکمل کر سکتے ہیں۔اکاونٹ بنتے ہی اگلے صفحے پر آپ کے براوزر کے اعتبار سے پلگ اِن کا انسٹالیشن ربط موجود ہو گا۔ ”بلر“ تمام براوزرز یعنی موزیلا فائر فوکس گوگل کروم انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپرا وغیرہ لیے دستیاب ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…