ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

جانیے آپ کی غیرموجودگی میں آپ کے کمپیوٹر پر کیا کچھ کیا گیا،آسان ترین طریقہ

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج کل تقریباً سبھی کے پاس اپنا ذاتی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہوتا ہے۔ چونکہ اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا ہوتا اس لیے ہم اپنا ذاتی ڈیٹا جہاں چاہیں رکھ سکتے ہیں۔ اگر کبھی کمپیوٹر کسی دوسرے کو استعمال کے لیے دینا پڑ جائے تو ”او ایس فرانزکس“ (osforensics) سافٹ ویئر کے انسٹال ہونے سے آپ مکمل طور پر جان سکتے ہیں کہ کمپیوٹر پر کیا کیا گیا۔ یہ مکمل رپورٹ فراہم کرتا ہے کہ کون سی ویب سائٹ دیکھی گئی، کیا ڈاو¿ن لوڈ کیا گیا، کون سی یو ایس بی فلیش ڈرائیو سسٹم کے ساتھ لگائی گئی، کون کون سی فائلیں کھولی گئیں یا تلاش کی گئیں وغیرہ۔ اس طرح کی مکمل رپورٹ آپ کو ایک ایک کلک کی خبر دیتی ہے۔اس کے تازہ ورڑن میں مزید کئی خوبیاں شامل کی گئی ہیں جو واقعی میں ایک مکمل رپورٹ بنانے میں مدد دیتی ہیں مثلاً یہ پروگرام یہ بات تک نوٹ کرتا ہے کہ کون کون سے پروگرام استعمال کیے گئے اور وہ بھی کتنی بار یا کتنی دیر تک۔اس میں موجود تھمب کیشے ویوور کی مدد سے ایکسپلورر کی تھمب نیل تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں لیکن یہ آپشن ونڈوز ایکس پی کے لیے دستیاب نہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس ونڈوز وستا یا اس سے بعد کا کوئی آپریٹنگ سسٹم جیسے کہ ونڈوز سیون یا ایٹ ہونی چاہیے۔
www.osforensics.com



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…