اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل صارفین کے تناسب میں 73.3 فیصد اضافے کے بعد صارفین کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ ہوگئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں موبائل فونز کے صارفین کی مجموعی تعداد 13کروڑ 44لاکھ تک پہنچ گئی ہے ،تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق صرف 4ماہ کے قلیل عرصے میں تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں 45 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جون 2015ءمیں تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد 13.5ملین تھی جو ستمبر 2015ءکے خاتمے تک بڑھ کر 18ملین تک پہنچ گئی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز اور تھری و فور جی ٹیکنالوجی کے صارفین میں ہونےوالا تیز رفتار اضافہ سماجی رابطوں ، معلومات تک رسائی اور ای کامرس کی سہولیات سے استفادہ کرنے کے حوالے سے پاکستانیوں کی دلچسپی میں اضافے کا عکاس ہے ۔