اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی میڈیا میں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں اس خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے کہ سیلفی سٹک آسمانی بجلی کے دوران موت کا باعث بن سکتی ہے۔رپورٹ میں مڈویلز کے علاقے پاویز کی بریکن بیکنز پہاڑی پر ہونے والی اموات کا جائزہ لیا گیا ہے جو آسمانی بجلی سے ہوئی تھیں اور کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں سے دو نے سیلفی سٹکس لے رکھی تھیں جس سے ان پر آسمانی بجلی آن پڑی۔رپورٹ کے مطابق اس سے پتہ چلتا ہے کہ طوفان کے دوران سیلفی سٹک سے سیلفی لینے کا شوق مہنگا پڑ سکتا ہے اس لئے سیلفی کے شوقین افراد کو احتیاط کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔