پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

زیرو بجلی خرچ کرنے والی اسمارٹ اسکرین تیار

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہم سب جانتے ہیں کہ تمام اسمارٹ فونز کی اسکرین سب سے زیادہ بیٹری خرچ کرتی ہیں اوراسی لیے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد اسکرین کی روشنی مدھم رکھ کر بیٹری کو زیادہ دیر تک استعمال کرتے ہیں لیکن اب ایسی اسکرین تیار کرلی گئی ہے جس سے بیٹری نہ ہونے کے برابر خرچ ہوگی۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں قائم ایک کمپنی بوڈل ٹیکنالوجی نے ایک بالکل نئے مٹیریل سے اسکرین تیار کی ہے جو ڈسپلے دکھانے کے لیے زیرو بجلی استعمال کرتی ہے اور حیرت انگیز طورپر صارفین کو اسکرین پر سب کچھ دکھائی دے گا لیکن اس میں بیٹری خرچ نہیں ہوگی جب کہ کمپنی نے اسے ’ فیز چینج مٹیریل ‘ کا نام دیا ہے۔بوڈل ٹیکنالوجی کے سربراہ پیمان حسینی کا دعویٰ ہے کہ اسمارٹ فونز صارفین کو نئی ٹیکنالوجی سے روزانہ کے بجائے ایک ہفتے بعد موبائل فون چارج کرنے کی نوبت پیش ا?ئے گی کیوں کہ اسمارٹ فون کی بیٹری کی انرجی کا ایک بھاری حصہ اسکرین لے لیتی ہے اور فیز چینج مٹیریل سے بنی اسکرین پر بیٹری کی انجری خرچ نہیں ہوگی۔ کمپنی پرامید ہے کہ نئے ڈسپلے مٹیریل سے اسمارٹ فون انڈسٹری میں انقلاب آسکتا ہے کیونکہ بیٹری خرچ ہونے کی رفتارکوانقلابی طورپردھیما کرنا ممکن ہوگا جب کہ ویئرایبل آلات مثلاً اسمارٹ گھڑیوں اور بینڈ کی زندگی بھی بڑھ سکتی ہے۔
اسی کمپنی نے ایک اور ایجاد اسمارٹ ونڈوز کی صورت میں بھی پیش کی ہے جس میں کھڑکیوں پر ایسے شیشے لگانا ممکن ہوگا جو سورج کی انفراریڈ شعاع کو روک کرعمارتوں کو قدرتی طورپرٹھنڈا رکھ سکیں گی لیکن یہ کمپنی اپنی دونوں ایجادات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کررہی۔ کمپنی کو حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے بڑے پیمانے پرفنڈزملے ہیں جس کے تحت اگلے 12 ماہ میں اسمارٹ ڈسپلے کا پہلا نمونہ تیار کر کے مارکیٹ میں پیش کیا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…