ناسا (نیوزڈیسک ) ناسا نے کیوریازیٹی نام کی خلائی گاڑی مریخ کی تصاویر اتارنے کے لئے وہاں بھیج رکھی ہے ، جس نے اپنی تازہ ترین تصاویر میں دکھایا ہے کہ ایک عظیم الجثہ چوہا موجود ہے۔ سائنس دان تا ہم اس حوالے سے ابھی تذبذب کا شکارہیں کہ آیا واقعتا یہ چوہا ہے یاکوئی اور چیز ، مگر ایک خلاباز کا کہنا ہے کہ وہ چوہا مریخ کے ایک میدان میں پایا گیا ہے۔ اس چوہے کا سائز دو سے تین فٹ تک کا بتایا گیا ہے ، جو دنیاوی چوہے سے کہیں بڑا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا کی اس خلائی گاڑی کو مریخ کا مطالعہ کرتے اوروہاں کی تصاویر زمین پر ارسال کرتے تین سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے اور آئے دن ان تصاویر کی روشنی میں امریکی سائنس دان مختلف قسم کے دعوے کرتے رہتے ہیں ، مگر ابھی تک کوئی تصدیق شدہ بات سامنے نہیں آ سکی۔