پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

آواز کی رفتار سے بھی گنا زیادہ تیز سفر کرنے والا طیارے پر کام شروع

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) براعظم یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کی فضاو¿ں میں سفر کرنے والے لاکھوں مسافر عام طور پر 20 گھنٹے تک تھکا دینے والا سفر طے کرکے اپنی منزل پر پہنچتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ایسے طیارے کا منصوبہ بنا لیا ہے جو اس سفر کو نہ صرف 90 منٹ میں طے کرے گا بلکہ آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ تیزی سے سفر کرے گا اور مسافر اس میں خلائی سفر کا لطف اٹھائیں گے۔ اس حیرت انگیز اورجدید ترین ہائپرسونک طیارے کو ”اسپیس لائنر“ کا نام دیا گیا ہے جوہائیڈروجن اورآکسیجن راکٹ کے ذریعے فضا میں 50 میل تک سفر کرے گا جب کہ یہ عام طیارے کی طرح رن وے پر بھاگتے ہوئے اوپر کی طرف نہیں اٹھے گا بلکہ خلائی شٹل کی طرح سیدھا اوپر کی جانب جائے گا اور خلائی شٹل کی طرح 2 حصوں میں تقسیم ہوجائے گا جب کہ اس کا ایک حصہ یعنی طیارے کو فضا میں لے جانے والا راکٹ واپس زمین کی طرف آجائے گا اور طیارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجائے گا۔ اس پر کام کرنے والی جرمن کمپنیوں کا کہنا ہے کہ طیارے کو بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے لیکن اس پر ہونے والے اخراجات کو حاصل کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔طیارے کا وہ حصہ جس میں مسافر بیٹھے ہوں گے کرہ کے اوپری سطح پر پہنچ کر 4.3 میل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر شروع کرے گا، طیارے میں 100 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور لینڈنگ عام جہاز کی طرح ہی کرے گا۔ چونکہ طیارہ سفر کے آغاز میں سیدھا اوپر کی جانب اٹھے گا اس لیے اس کی سیٹیں بھی عام جہاز سے مختلف انداز میں ڈیزائن کی جارہی ہیں جب کہ سفر کے شروع کے 10 منٹ مسافر 2.5 جی کی قوت محسوس کریں گے یعنی ان کے وزن جسم کے موجودہ وزن سے 2.5 گنا زیادہ محسوس ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طیارے پر سفر کے لیے مسافروں کو کوئی خلائی سفر کی طرح کی خصوصی تربیت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان طیاروں کے لیے آبادی اور بزنس سینٹرز کے قریب اسیس پورٹس بھی بنائی جائیں گی لیکن اس بات کا بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ طیارے کے لاو¿نچ کے وقت جو تیز آواز پیدا ہوگی اس سے بچنے کے انتظامات بھی کیے جائیں۔اسپیس لائنر پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم کے سربراہ کے مطابق اس پراجیکٹ پر 33 ارب ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور اسے 2030 میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس جدید اور تیز رفتار طیارے کو بنانے والی جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارے کے اخراجات کو کم کرے 20 سے 32 ارب ڈالر تک لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…