لاہو ر(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال پر عائد کیا گیا19.5فیصد جی اےس ٹی آ ن سروسز واپس لینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں انٹرنیٹ کے استعمال پر 19.5فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جس کے بعد انٹرنیٹ کمپنی نے ریٹس بڑھا دئیے تھے ۔مختلف حلقوں کی طرف سے اس پر کڑی تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ نے اس ٹیکس کو واپس لینے کا اعلان کر دیا تھا اور سمری کی منظوری بھی دیدی گئی تھی تاہم پنجاب حکومت نے اعلان کے پانچ ماہ بعد ٹیکس واپس لینے کے لئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔