پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

فنگر پرنٹس سے جنس کا تعین کرنے والا ٹیسٹ تیار

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین نے ایسا ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں فنگر پرنٹس کے ذریعے مرد اور عورت کے جنس کی شناخت بھی ممکن ہوسکے گی۔اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیو یارک سے تعلق رکھنے والے فرانزک سائنسدان پروفیسر جان ہیلمک کا کہنا ہے کسی واردات کے بعد جائے وقوعہ پر کیے جانے والے ایک سادہ ٹیسٹ کے ذریعے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ حاصل ہونے والے فنگر پرنٹس کسی مرد کے یا پھر عورت کے ہیں تاہم نتائج کو قابلِ بھروسہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر نمونے درکار ہوں گے۔جان ہیلمک کے مطابق ایک نئی تحقیقی رپورٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ فنگر پرنٹس میں موجود انسان کے امائینو ایسڈ کے ذریعے جنس کا تعین کیا جاسکتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مرد کے مقابلے میں عورت کے پسینے میں امائینو ایسڈ کی مقدار دوگنا ہ ذیادہ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ فنگرپرنٹس کو گزشتہ ایک صدی سے کسی واقعے کی تصویر کے طور پر مانا جاتاہے لیکن اب فنگر پرنٹس کے ذریعے جنس کا تعین بھی کیا جاسکتا ہے۔
امریکی سائنسدان کے دیگر ماہر ساتھیوں کا کہنا ہے کہ دروازے کے ہینڈل، شفاف میز اور کمپیوٹر اسکرین وغیرہ پر بننے والے فنگر پرنٹس سے جنس سے متعلق معلوم کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق فنگر پرنٹس کے ذریعے جنس کے تعین کی شرط یہ ہے کہ فنگرپرنٹس کی تعداد زیادہ ہو اور وہ بظاہر بہت شفاف اور ہموار جگہ پر پائے گئے ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…