اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خوش رہنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے اور اب جاپانی نیورالوجسٹس نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے دماغ میں ایک ایسا حصہ پایاہے جس کا کام خوشیاں بانٹنااور ان احساسات کو کنٹرول کرناہے۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق کیوٹو یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں دماغ کے اس حصے کی ساخت پر اپنی تحقیق مکمل کرلی ہے جس کا تعلق انسان کی خوشیوں سے ہے۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ وٹارو ساٹو کا کہناہے کہ انہوں نے ایم آرآئی کے ذریعے اس سوال کا جواب ڈھونڈلیا ہے کہ ہم دماغی طورپر کس طرح خوش ہوتے ہیں اور دماغ کے کونسے حصے کا تعلق خوشی سے ہے ؟مطالعے میں یہ انکشاف کیاگیاہے کہ خوشی کے جذبات اور زندگی سے مطمئن ہونا خوشی کے مجموعی احساس کا سبب بنتاہے۔جب یہ دو احساسات دماغ کے پریکونیئس حصے(دماغ کے کنارے والے حصہ پر لگا ہوا ایک چھوٹا سا بل دار جسم) میں بیک وقت پیدا ہوتے ہیں تو اس وقت آپ خوش ہوتے ہیں۔پریکونیئس سر کے اوپری پیچھے کی جانب والے حصے میں وسطی کھوپڑی کی لو میں پایا جاتاہے۔اس کا تعلق حافظے اور ہواس سے ہوتاہے۔