ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ایمیزون کے خلائی جہاز کی دوسری کامیاب پرواز

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آن لائن خریداری کی کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کے مطابق ان کے ’نیو شیپرڈ‘ نامی خلائی جہاز کی دوسری پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔دوبارہ استعمال کے قابل یہ خلائی جہاز پیر کو امریکہ کی مغربی ریاست ٹیکسس سے لانچ کیا گیا تھا اور اس میں کوئی انسان موجود نہیں تھا۔
ایمیزون خلائی راکٹ بنائے گی
ایک بڑے سیارچے کا زمین کے قریب سے سفر
آئندہ برسوں میں یہ خلائی جہاز مسافروں کو خلا میں لیکر جایا کرے گا۔
ایمیزون کی کمپنی نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’نیو شیپرڈ‘کا کیپسول اور راکٹ یونٹ باحفاظت زمین پر اتر چکے ہیں۔اپریل میں جب اس خلائی جہاز نے اپنی پہلی پرواز کی تھی تو ہائیڈرالک سسٹم میں ناکامی کی وجہ سے اس کا راکٹ نظام زمین کی طرف نیچے آتے وقت کھو گیا تھا۔’نیو شیپرڈ‘ 100 کلومیٹر کی بلندی تک چھ انسانوں کہ لیکر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔خلائی جہاز نے پیر کو ہونے والے تجرباتی ٹیسٹ کے دوران 100 سے زائد کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ کر اپنے ہدف کو مکمل کیا تھا۔اس خلائی جہاز کے ڈیزائن کی وجہ سے اسے عمودی سمت میں اتارا اور اڑایا بھی جا سکتا ہے جس کی وجہ سے اس جہاز کو متعدد بار استعمال کرنا ممکن ہے۔ایک سال قبل بیزوس کی کمپنی ’بلو اوریجن‘ کو یونائٹڈ لانچ الائنس کی جانب سے مائع میتھین سے چلنے والا ایک طاقتور راکٹ بنانے کا ٹھیکہ ملا تھا۔ یہ ادارہ امریکہ کی فوجی اور قومی سلامتی کے اکثر مشن خلا میں لے کر جاتا ہے اور وہ اس نئے راکٹ کو اپنے ولکن لانچر میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…