ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

چین نے خلا میں بھیجنے کےلئے روبوٹ تیار کر لیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چین نے آئرن مین کی فلم سے متاثر ہوکر ایک خلائی روبوٹ بنایا گیا ہے جو کئی خلا اور چانر پر کئی اہم اور پیچیدہ امور انجام دے سکے گا۔چینی ایئرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی جانب سے خلائی ایجنسی کے لیے تیارکے گئے اس ”آئرن مین“ کو ڑیاو¿ٹیان کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب چھوٹا آسمان ہے، یہ روبوٹ خلا میں باہر جاکر مختلف مشن انجام دینے کے علاوہ چاند پر اترنے کے بعد کئی اہم کام انجام دے گا۔ اس کے علاوہ اسے خلائی اسٹیشنز میں بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا ہاتھ لچکدار ہے اور انسانی ہاتھوں کی طرح مختلف کام کرسکتا ہے
اس روبوٹ کی لمبائی 4 فٹ ہے جس میں پاو¿ں کی جگہ خمیدہ جوڑ لگائے گئے ہیں اور اس میں کیمرہ اور سینسر نصب ہے جو کسی بھی جگہ کا تھری ڈی نقشہ بناسکتے ہیں۔ ناسا کی جانب سے بھی ایسا ہی روبوٹ تیار کیا گیا ہے جسے ”روبوناٹ“ کا نام دیا گیا تھا جو آج بھی 260 میل بلندی پر موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ( آئی ایس ایس) میں استعمال ہورہا ہے۔
مریخ کے لیے خلائی جہاز:
چین 2020 تک مریخ پر ایک خلائی جہاز اتارنا چاہتا ہے جس کا ابتدائی ڈیزائن تیار ہے۔ مشن کے تحت پہلے مریخ کے مدار میں ایک بڑا خلائی جہاز روانہ کیا جائے گا جو ایک چھوٹا جہاز اس کی سطح پر اتارے گا۔ یہ ایک جانب تو مریخ کے بارے میں اہم معلومات جمع کرے گا تو دوسری جانب انسانوں کے اترنے کےلیے سرخ سیارے پر مناسب جگہ کا تعین کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…