اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا کامیاب تجربہ، 15 سال مکمل

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )خلا کی جانب لے جانے والی پہلی انسانی فلائٹ کی تاریخ پانچ عشرے پرانی ہے۔پیر کے روز اس سلسلے کا ایک اور سنگ میل ا±س وقت حاصل ہوا جب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر مقیم پہلے خلائی عملے کی رسائی کو 15 برس ہوئے۔امریکی خلاباز ولیم شیفرڈ اور روسی خلانوردوں سرگئی کریکالیف اور یوری گزینکو کی جانب سے خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد سے اب تک 17 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 220 سے زائد لوگ وہاں جاچکے ہیں۔ خلائی اسٹیشن کے صرف تین حصے ہیں۔خلا میں تیرنے والی اس لباریٹری پر 100 ارب ڈالر خرچ آئے ہیں، جسے مکمل کرنے میں کئی سال لگے، جس کے لیے امریکی خلائی شٹل پروازیں جاتی رہیں اور تقریباً 10 لاکھ پاو¿نڈ کے آلات و اشیا پہنچائیں۔ اتنا بوجھ ایک بوئنگ 747ہی اٹھا سکتا ہے۔سالگرہ ایسے وقت آئی ہے جب خلائی اسٹیشن پر امریکی کمانڈر اسکاٹ کیلی اور روسی خلانورد، میخائیل کورنینکو کے قیام کو ایک برس ہوگیا ہے۔سائنس داں طویل مدت والی خلائی پرواز کے دوران بے وزنی کے اثرات، ریڈئیشن سے تعلق اور انسانی جسم پر پڑنے والے اثرات پر تجربے کر رہے ہیں، تاکہ مستقبل میں مریخ جانے والی پرواز کی تیاری کو آخری شکل دی جا سکے۔امریکی عملے کے ایک رکن، جیل لِندگرن نے پیر کے روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ، ’فی الواقع، اسپیس اسٹیشن ایک پ±ل کا کام کر رہا ہے‘۔بقول ا±ن کے، ’یہ ٹیکنالوجی کی تجربہ گاہ ہے، اور مریخ کی جانب کامیاب سفر کے لیے یہ سمجھنا ہوگا کہ ہماری کیا ضرورتیں ہوں گی اور کیا کچھ کیا جانا چاہیئے‘۔ناسا کے منتظم، چارلس بولڈن نے کہا ہے کہ آئی ایس ایس کو ’پ±رامن عالمی تعاون کے ضمن میں ایک خاکہ سمجھا جانا چاہیئے‘۔

مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…