اسلام آباد (نیوزڈیسک)کیا آپ یقین کریں گے کہ فیس بک پر روزانہ لاگ ان ہونے والے صارفین کی تعداد اوسطاً ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے؟جی ہاں واقعی اس بات کا اعلان فیس بک کی جانب سے تیسری سہ ماہی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کیا گیا جس کے مطابق ماہ ستمبر میں روزانہ اوسطاً 1.1 ارب افراد فیس بک پر لاگ ان ہوئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ تعداد ہے۔ان صارفین میں 90 کروڑ کے قریب موبائل فون استعمال کرنے والے شامل تھے جبکہ ماہانہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب 55 کروڑ رہی یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں چودہ فیصد زیادہ۔اسی طرح فیس بک پر ویڈیوز دیکھنے والوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2015 میں روزانہ فیس بک پر چار ارب ویڈیوز دیکھی جاتی تھی مگر اب یہ تعداد 8 ارب تک جاپہنچی ہے۔فیس بک ہر اس ویڈیو کو ان اعدادوشمار میں شامل کرتا ہے جسے کسی نے کم از کم تین سیکنڈز تک دیکھا ہو۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف پانچ سو ملین افراد ہی روزانہ فیس بک کے پلیٹ فارم پر ویڈیوز کو دیکھتے ہیں یعنی اوسطاً فی فرد 16 ویڈیوز۔
فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین فیس بک لائٹ ایپ استعمال کرتے ہیں جو سست رفتار انٹرنیٹ پر کام کرنے کے لیے بنائی جانے والی اپلیکشن ہے۔فیس بک کی اپلیکشن واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے زائد ہے جبکہ فیس بک میسنجر پر یہ تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔فیس بک کی اپلیکشن انسٹاگرام پر روزانہ 8 کروڑ سے زائد تصاویر شیئر ہوتی ہیں جبکہ فیس بک میسنجر پر ہر ماہ لوگ ساڑھے نو ارب تصاویر شیئر کردیتے ہیں۔
فیس بک میں ایک خوشگوار تبدیلی
حال ہی میں فیس بک استعمال کرنے والے صارفین (سب نہیں) کو ایک دوستانہ خیرمقدم کی شکل میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی جو پہلے کبھی نظر نہیں آئی تھی۔یہ تبدیلی کچھ ایسی تھی کہ جب فیس بک کے کچھ صارفین لاگ ان ہوتے تو انہیں اپنے نیوز فیڈ پر سب سے اوپر ایک شائستہ پیغام موصول ہوا جس پر کچھ ایسے لکھا تھا ‘ گڈ مارننگ (آگے صارف کا نام)، یہاں آنے کے لیے شکریہ، آج کے لیے فیس بک پر لطف اندوز ہو۔
صارفین کو یہ حیرت انگیز مگر خوشگوار پیغام ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں جگہ دیکھنے کو ملا۔
اس پیغام کو موصول کرنے والے صارفین پر اس نئے اضافے پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جن کو اکثر فیس بک پر ‘ آن دس ڈے’ جیسے فیچرز کے نوٹیفکیشن ہی موصول ہوتے ہیں۔
فیس بک میں حیرت انگیز اضافہ کیا آپ کی پروفائل میں یہ تبدیلی آ گئی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































