جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ویڈیو گیمز کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )ویڈیو گیمز کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم ویڈیو گیم کے ایک جنونی کھلاڑی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر 103 گھنٹے تک ایک اسٹریٹجی گیم کھیلا اور اس کے تمام مراحل عبور کرکے گیم مکمل کرکے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔ڈریو ویسلر نامی گیمر نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر 100 سے زائد گھنٹوں تک ”لیجنڈ آف زیلڈا: اوکرینا آف ٹائم“ کا گیم ختم کیا جس پر اس گیم کو ہزاروں شوقین گیمرز نے انہیں دیکھا اور سراہا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ویسلر عملی زندگی میں دوڑنے کے شوقین ہیں اور انہوں نے غیرمعمولی وقت میں یہ گیم ختم کیا ہے اس کے علاوہ وہ سول انجینیئر بھی ہیں۔ 2007 میں انہوں نے بینائی سے محروم ایک گیمر کو دیکھا جو زیلڈا گیم کھیل کر اس کے تمام مراحل عبور کرنا چاہتا تھا اور اس کے بعد انہوں نے خود کو بھی چیلنج کیا اور بند آنکھوں سے گیم ختم کرنے کا عزم کیا۔اس مشکل راہ کو عبور کرنے کے لیے انہوں نے ہفتے میں کئی گھنٹوں تک آنکھیں بند کرکے گیم کھیلا اور گیم کے تمام مراحل پر عبور حاصل کیا۔ اپنی یاد داشت پر بھروسہ کرتے ہوئے وہ آگے بڑھے جب کہ میوزک اور صورتحال کے لحاظ سے بدلتی ہوئی آوازوں سے بھی رہنمائی لی جس سے گیم کھیلنے میں بہت مدد ملی۔
ویسلر کے مطابق وہ اآں پر پٹی باندھ کر پورا گیم کھیل سکتے ہیں، دھیرے دھیرے مہارت حاصل کرنے کے بعد آخر کار وہ اس قابل ہوگئے کہ وہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر پورا گیم کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر گیم کھیلنے کا باضابطہ اعلان کیا جو ہزاروں گیمر نے حیرت انگیز طور پردیکھا۔ اس سے قبل فروری 2014 میں ”سننسٹر ون“ نامی گیمر نے مائیک ٹائسن کا پنچ ا?و¿ٹ گیم ا?نکھوں پر پٹی باندھ کر کھیلا تھا اور ہر حریف کو شکست دی تھی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…