جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ نے پیغام رسانی کو مزید تیز کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) واٹس ایپ سمیت دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس اپنے صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے نت نئے ایپس اور فیچر متعارف کرا رہی ہیں اور اب واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں اب کسی بھی پیغام کا جواب ہوم اسکرین سے بھی دیا جاسکے گا۔میسیجنگ فرم واٹس ایپ نے اپنی مقبول ترین ایپ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے پیغام رسانی کے عمل کو آسان اور تیز رفتار بنا دیا ہے جس کے تحت اب کوئی بھی صارف ہوم اسکرین اور نوٹیفیکیشن سینٹر سے براہ راست جواب دے سکتا ہے یعنی اب صارف کسی بھی پیغام کا جواب آفیشل ایپ کھولے بغیر بھی دے سکتا ہے۔ صارف اب بآسانی دائیں سے بائیں سوائپ کرکے پوپ اپ ونڈو سے میسج کا جواب دے سکے گا۔ اس نئے فیچرکی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ صارف واٹس ایپ آنے والی کال کا جواب میسج کے ذریعے ہی دے سکے گا۔گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ایپل آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کے لیے تھری ڈی ٹچ آپشنز بھی متعارف کرایا تھا جس میں صارف جب کسی بھی شخص سے نئی چیٹ کرنا چاہے تو اسے صرف کچھ زیادہ دیرٹچ اسکرین پر انگلی رکھنا ہوگی اور اس کی گفتگو شروع ہوجائے گی۔واضح رہے کہ واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس نے اسے دینا کی مقبول ترین میسجنگ سروس بنا دیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…